پنڈی بھٹیاں اور میانوالی میں قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ، 3 ملزموں کو سزائے موت
پنڈی بھٹیاں / میانوالی (نامہ نگاران) پنڈی بھٹیاں اور میانوالی میں قتل کے مقدمات میں ملوث 3 ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پنڈی بھٹیاں مبشر ندیم خان نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت اور دو ملزمان کو پچیس پچیس سال عمر قید کی سزا سنا دی۔ واقعات کے مطابق 2014ء میں نواحی گائوں جگ بھٹی میں نالی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں لڑائی کے دوران دو بھائیوں نصر اور سرفراز کو ملزم نواز وریام، سرور اور محمد یوسف نے قتل کر دیا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزموں نواز اور وریام کو سزائے موت جبکہ ملزم سرور اور محمد یوسف کو 25، 25 سال قیدکا حکم سنا دی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پپلاں شفقت اللہ خان نے تھانہ کندیاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول افضال کے قتل کے جرم میں ملزم ناصر عرف ناصری کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ملزم نے 2012ء معمولی تنازعے پر افضال کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔