• news

کثیر المنزلہ عمارت پر ایک ہی خانہ مردم شماری نمبر لگے گا: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام عوام کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا جارہاہے کہ مردم شماری کے دوران دو منزلہ گھروں کے ٔباہرصدردروازہ پر ہر گھر کو علیحدہ ش کا نمبرنہیں لگایا جارہاہے حالانکہ ان گھروں کے دو علیحدہ علیحدہ دروازے ہیں پاکستان ادارہِ شماریات اس بات کی وضاحت کرتا ہے عام گھروں پر نمبر لگانے کے لئے جو طریقہ کار واضح کیا گیا ہے وہ اس طرح ہے کہ ہرعمارت جو ا پنی جداگانہ حیثیت رکھتی ہو یعنی جس کی اپنی بیرونی دیواریں اور چھت ہو اور باہر سے دیکھنے پر ایک علیحدہ عمارت نظر آتی ہو اُسے عمارت تصور کرتے ہوئے خانہ ومردم شماری کا نمبر لگایا جارہاہے قطع نظر اس کے وہ کس مقصد کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ وہ عمارات جو بطور گھر بنی ہوئی ہے چاہئے اُسکی جتنی بھی منزلیں ہوں اُس عمارت پر ایک ہی نمبر لگایا جائیگاالبتہ عمارت کے اندر ایک سے زیادہ گھرانے موجود ہوں تو اُن گھرانوں کا شمار فارم۔ 1 کے کالم نمبر 4 میں علیحدہ علیحدہ کیا جا رہا ہے۔کیثرالمنزلہ عمارات وہ عمارتیںہیں جو چار یا چار سے زائد منزلوں پر مشتمل ہوں، وہ کیثرالمنزلہ عمارات کہلاتی ہیں۔ مردم شماری کے مرحلہ میں ان عمارات کو بھی ایک ہی نمبر لگایا جائیگا البتہ رہائشی کیثرالمنزلہ عمارتوں میں فلیٹوں پر اس طرح علیحدہ علیحدہ نمبر لگا ئے جائیں گے۔ مثلاً اگر عمارت کا نمبر 104 ش ہے تو پہلے فلیٹ کو 104/001 ش،دوسرے کو 104/002ش، تیسرے کو 104/003ش اور اسی طرح سولہویں فلیٹ کو 104/016 ش نمبر دیا جائیگا اور یہ نمبر ہر فلیٹ کے د روازے پر اور فہرست خانہ کے فارم۔ 1 کے کالم نمبر 2 میں درج کیے جائیں گے اور کالم نمبر 4 میں گھرانے کاسلسلہ وار نمبر ، کالم نمبر 5 میں سربراہِ گھرانہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ مردم شماری پورے ملک میں دو مراحل میں ہورہی ہے جو کہ15 مارچ تا 25 مئی 2017 تک جاری رہے گی۔ اسی طرح ہر ضلع میں مردم شماری کا عمل بھی دو حصوںپر مشتمل ہے ہر شمارکنندہ کو دو بلاکو ں میں کام کرناپڑرہا ہے اس سلسلہ میں مقررہ 14 دنوں میں پہلے بلاک کا کام ختم کرکے دوسرے بلاک میں کام کرے گا اگر کسی علاقہ میں 13 اپریل 2017 تک مردم شماری کا عملہ نہ پہنچ پائے تو کنٹرول روم نمبر 080057574 پر قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے مطلع کریں جو 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن