• news

لاہور: متعدد وارداتیں‘ لوہا مارکیٹ میں 16‘ ٹائون شپ 15‘ نشتر کالونی میں 7 لاکھ کے ڈاکے

لاہور +اوکاڑہ(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ ڈاکوؤں نے نولکھا کے علاقہ لوہا مارکیٹ میں محمد علی کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا کر 16لاکھ روپے، نشترکالونی کے علاقہ صابر کے گھر سے7لاکھ روپے مالیت، شادباغ میں بلال بٹ کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت، ٹائون شپ میں سیف کے گھر سے2 لاکھ15ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مسلم ٹائون میں عدنان اور اسکی فیملی سے5لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹائون میں اسلم اور اسکی فیملی سے2لاکھ روپے مالیت، مناواں میں شہزاد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شادباغ میں طارق سے 73ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں عاصم سے 48ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں عثمان سے 20ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں ندیم سے 13ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں شاہد سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلمان سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سلمان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فرارہوگئے ہیں۔ چوروں نے غازی آباد میں ریحان کی دکان سے 23لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے۔ چوروں نے گارڈن ٹائون میں سے پرویز، اچھرہ میں سے ناصر،،چو ہنگ سے گو ہر کی کاریں جبکہ شاہدرہ میں سے نعیم،سرور روڈ سے صفدر،غازی آباد سے عبداللہ ، ٹائون شپ میں سے ندیم، سبزہ زار میں سے طاہر، مسلم ٹائون میں سے عقیل، مزنگ میںسے رمضان، راوی روڈ میں سے عباس، ڈیفنس سے زاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔دریں اثنا اوکاڑہ میں قصبہ نہالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مختیار عرف پنکی کو نشاندہی کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کرکے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ ملزم اپنے ساتھی منور عرف منوری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن