بھوک، ذہنی، جسمانی بیماریاں بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کی وجہ ہیں: سربراہ بی ایس ایف
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے سربراہ کے کے شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھوک اور نفسیاتی مسائل کا شکار بھارتی فوجی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر مررہے ہیں۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بی ایس ایف اہلکاروں میں ذہنی مسائل بہت بڑھ چکے جبکہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈپریشر کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے سہولیات کی کمی کے باعث جوان ذہنی مریض بن رہے ہیں جس کے باعث ان کی خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2015 سے ستمبر2016 کے درمیان 750 بھارتی فوجی مختلف جسمانی اور ذہنی بیماریوں سے مرگئے۔