اوگی: ونی کیس میں نکاح خواں سمیت جرگہ کے 11ارکان گرفتار ٗ5 ملزم روپوش
اوگی ( اے این این ) اوگی کے علاقہ رحم کوٹ ملہاڑمیں مبینہ دولڑکیوں کے ونی کیس میں نکاح خواں سمیت نامزد جرگہ کے 11 ارکان کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ پانچ ملزم روپوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رحم کوٹ میں گائوں ملہاڑکے دونوجوانوں نعیم، نذیر کو مبینہ مشکوک سرگرمیو ں پرمقامی افرادنے پکڑا، راتوں رات جرگہ ہوا، بھانڈہ پھوٹنے پرایک لڑکی کا زبردستی نکاح نعیم کے ساتھ کیا گیا، دوسری طرف جرگہ ملہاڑ گائوں پہنچا اور وہاں ایک لڑکی رحم کوٹ کے نوجوان سے بدلے میںونی کرنے کا فیصلہ کیا اس دوران اوگی پولیس نے علم ہونے پر جرگہ کے 16 ارکان نکاح خواں مولوی عمران،عبدالکریم، علی، سعید، شاہنواز، اعجاز، شبیر، عبدالعزیز، فضل، مقبول، ضیا، ارشاد، منیر، رضوان، فیض، شفیق،عمران،سدھیر، طاہر،منیر کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ پانچ ملزم فرار ہو گئے۔