• news

اسلام آباد: باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع تھانہ گولڑہ کی حدود میں ایک سنگدل باپ نے اپنی سگی بیٹی کو بدچلنی کے شبے میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 15 سال کے قریب ہے اور ملزم نے قتل کرنے کے بعد خود پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن