میکے کیوں جاتی ہو، کمسن بچے کی ماں کو ساس اورنند نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میکے جانے سے باز نہ آنے پر باسی والا میں ساس اور نند نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شبانہ کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سسرال والے شبانہ کو میکے جانے سے منع کرتے تھے، ساس اور نند نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شبانہ کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ شبانہ کی دو سال قبل شادی ہوئی، شبانہ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ سسرال والے معمولی باتوں پراکثر مار پیٹ کرتے، شبانہ ایک کم سن بچے کی ماں ہے۔