وائٹ ہاؤس سے مشکوک پیکٹ برآمد ، ایک شخص گرفتار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ/ نمائندہ خصوصی ) وائٹ ہاؤس کے احاطے سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اردگرد کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ایک شخص کو پکڑ لیاگیا۔ مشتبہ پیکٹ کی برآمدگی پر وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ سیکرٹ سروس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مشتبہ پیکٹ وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان سے برآمد ہوا ہے۔