• news

خالد مسعود کے عمل پر افسردہ اور صدمے میں ہوں: بیوہ،روہے حیدرا کی ہلاک ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) لندن میں ویسٹ منسٹر حملہ آور خالد مسعود کی بیوہ نے اپنے شوہر کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افسردہ اور صدمے میں ہیں۔ پولیس کے ذریعے جاری کئے جانے والے بیان میں حملہ آور کی بیوہ روہے حیدرا نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں درخواست کی ہے کہ 'اس مشکل وقت میں ان کے خاندان اور خاص طور پر ان کے بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔' ان کے اس بیان سے قبل خالد مسعود کی والدہ نے حملے کی مذمت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق 52 سالہ مسعود کے تین بچے ہیں۔ یاد رہے کہ مسعود کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خالد مسعود کینٹ کے شہر ڈارٹ فورڈ میں پیدا ہوئے تھے اور پولیس کے پاس ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا، جن میں ہتھیاروں کی برآمدگی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے جرائم شامل ہیں۔ وہ ویسٹ مڈلینڈ میں رہتے تھے اور اس سے قبل وہ ویسٹ سسیکس اور ایسٹ سسیکس میں بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن