پیرس‘ پولیس کے ہاتھوں چینی کے قتل پر پرتشدد مظاہرے‘ 35 گرفتار
پیرس(آئی این پی+ اے ایف پی )پیرس میں مقیم چینیوں کی بڑی تعداد نے ایک ہم وطن کے قتل کیخلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گاڑیاں جلادیں، 35 افراد پکڑے گئے، اس چینی کو پولیسنے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس کا موقف ہے کہ وہ تصادم میں مارا گیا ، فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑکی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ، یہ مظاہرہ ایرک سٹریٹ نے پولیس سٹیشن کے سامنے کیا گیا، مظاہرین تشدد نامنظور اور کیا یہی مساوات ہے،بعض مظاہرین قاتل، قاتل کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو پانچ بچوں کا باپ ہے اور دس سال سے یہاں رہ رہا تھا وہ پولیس پر کیسے حملہ کر سکتا ہے۔دریں اثنا فرانس میں چینی سفارتخانے نے فرانسیسی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واقعہ کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائے، شہریوں کو تحفظ دے۔ زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ تھانے اور سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔