چاقو بردار شخص تیونسی پارلیمنٹ میں داخلے کی کوشش پر گرفتار
تیونسیا(اے این این) تیونس کی پارلیمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ پولیس نے چاقو بردار ایک شخص کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد حراست میں لیا ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق چاقو سے لیس ایک مشتبہ حملہ آور نے منگل کو دارالحکومت تیونسیہ میں قائم پارلیمنٹ ہاس میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ایک دوسرے ذریعے کا بھی کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو بھی برآمد کیا گیا ہے۔تیونس میں سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔