• news

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 3 روپے کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد (آن لائن ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے تمام سٹورز پر چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اب چینی 65روپے فی کلو کی بجائے62روپے فی کلو فروخت ہوگی ۔ کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر چینی فراہم کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کے حساب سے کمی کی جائے اور اس فیصلے پر آج سے عمل درآمد شروع کرنے کیلئے تمام زونل اور ریجنل آفسز کو عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن