چاند نظر آگیا، آج یکم رجب المرجب ہے
کراچی (خصوصی رپورٹر) ماہ رجب المرجب 1438ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔ چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے بعد کیا۔ یکم رجب المرجب 1438 ہجری آج جمعرات 30 مارچ کو ہوگی۔