• news

نواز شریف زرداری کی ڈیل ہوتی تو فوجی عدالتوں کیلئے جوتے نہ گھسانے پڑتے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ ڈیل ہوتی تو فوجی عدالتوں کیلئے مجھے جوتے نہ گھسانے پڑتے۔ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ضروری تھی۔ پیپلز پارٹی کے 9 میں سے 4 مطالبات مسودے میں شامل ہیں۔ بے نامی اکائونٹس کی تو اب تک ملک میں اجازت تھی۔ غیر ملکی کرنسی اکائونٹس کو 1992ء اور 2001ء کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔ سعید احمد میرٹ پر نیشنل بنک میں لگے۔ میں نے 3 نام بھیجے وزیراعظم نے سعید احمد کا انتخاب کیا۔ کبھی دھرنا، کبھی پانامہ، الیکشن تک یہ ڈرامے کرتے رہیں گے۔ چند بیمار ذہن کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے۔ پرویز مشرف نے 2000ء میں مجھے حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی تھی۔ میرے انکار پر مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا۔ بیرونی قرض 30 جون 2016ء تک 57 ارب ڈالر ہے۔ چوہتر ارب ڈالر میں پبلک پرائیویٹ قرض شامل ہے۔ آنے والے سالوں میں پیسہ چھپا کر رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ میری آصف زرداری سے کوئی ناراضگی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن