• news

ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی ٹیم کی ایک درجے ترقی ‘پانچویں پوزیشن مل گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست کی بدولت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کر کے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ۔سیریز جیتنے کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم نے عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے 10لاکھ ڈالرز کا انعام بھی جیتا جبکہ آسٹریلین ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کو دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ چوتھے نمبر انگلش ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن