میسی پر پابندی: ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں ارجنٹینا کو بولیویا سے شکست
لندن (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹینا کی ٹیم کپتان لیونل میسی پر پابندی کے چند گھنٹے بعد ہی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کے میچ میں بولیویا کے ہاتھوں 2-0 کی شکست سے دوچار ہو گئی۔ شکست کے بعد ارجنٹینا اب براہ راست ورلڈ کپ تک رسائی نہیں کر سکے گا۔ برازیل نے لگاتار آٹھویں فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پانچ مرتبہ کی چیمپیئن نے پیراگوئے کو 3-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یوراگوئے کو پیرو کے ہاتھوں 2-1 سے اپ سیٹ شکست نے بھی برازیل کی راہیں ہموار کیں ۔ چلی کی ٹیم وینے زوئلا کو 3-1 سے شکست دے کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔