پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کا فاٹا سپرلیگ کرانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر/نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے قیام امن کے فروغ کے لیے فاٹا سپر لیگ کرانے کا اعلان۔ پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے اشتراک سے پہلی پاکستان فاٹا سپر لیگ کا انعقاد 3 اپریل سے 13 اپریل تک کیا جائیگا۔ جاوید آفریدی کے مطابق لیگ کا مقصد کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔وہیں ان علاقوں کے حوالے سے مثبت امیج دنیاکے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ فاٹا میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹی ٹونٹی لیگ کے زریعے ان نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ فاٹا سپر لیگ میں فاٹا کے مخلتف علاقوں کی 24 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ جنہیں چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گیارہ روز لیگ میں سرسٹھ سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے اور لیگ کا رنگارنگ فائنل تیرہ اپریل کو کھیلا جائیگا۔ لیگ کے میچز جمرود سٹیڈیم خیبر ایجنسی، پارہ چنار سٹیڈیم کرم ایجسنی، خار سٹیڈیم باجور ایجنسی اور یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں کھیلیں جائیں گے۔ ایونٹ کی ہر ٹیم میں تین ممہان کھلاڑی شریک ہوں گے۔ جن میں سلمان بٹ ،عمر امین ،محمد رضوان اور افتخار احمد سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹار کرکٹرز شامل ہوں گے۔کرکٹرز اور عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی اور سیاستدانوں کی پوری سپورٹ فاٹا سپر لیگ کو حاصل رہے گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو چھ لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی جبکہ کراو¿ڈ کے لیے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔