• news

50 ہزار سے زائد بچوں کو رگبی پروگرام میں شامل کرنے پر غور

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری ہے۔ مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق اس سال 50 ہزار سے زائد بچوں کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں شامل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق اس سال نہ صرف مختلف سکولو ں میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام شروع ہوا ہے بلکہ اب اس کے مختلف شہروں میں فیسٹول بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ انوالومنٹ رگبی کے لیے بہت بہتر ہے۔ جنوبی پنجاب میں مختلف ایج گروپ کی کئی ٹیمیں بوائز اور گرلز کی تیار ہو چکی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن