شہرت نے تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا: لیڈی گاگا
لندن (شوبز ڈیسک ) گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر اپنی گائیگی اور انداز سے ملنے والی شہرت نے اس قدر تنہا کر دیا ہے کہ ان کو اس سے تکلیف ہونے لگی ہے۔ پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے وہ ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہیں۔لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریضہ رہ چکی ہیں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں۔گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں۔