• news

”ایمن“ 4 مختلف دھنوں کا امتزاج

لاہور (پ ر) ایمن غزلوں کی دھنوں کے اجزاءسے مرتب کی گئی دھن کا انتہائی خوبصورت امتزاج ہے جوکروا، دادھرا اور مغلائی تالوں میں بجائی گئی راگ ایمن کی اساس پر تیار کی گئی پچ رنگی دھن ہے۔ راگوں کا یہ مرکب عابدہ پروین ،نورجہاں ، مہدی حسن‘ اور فریدہ خانم کی غزلوں پر مشتمل ہے۔

جذبہ سے سرشار گلوکار کی حیثیت سے بابر خان، جوکہ ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سی ایس ایس آفیسر بھی ہیں، نے عقیل احمد کی ولولہ انگیز نگرانی میں گٹار ماسٹر عامر ذکی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موسیقی کی دنیا کے ان لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن