• news

جھل مگسی: گھریلو تنازعہ پر بیوی، بیٹی اور چچی کا قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جھل مگسی (آن لائن)بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں ایک شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی، بچی اور چچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھل مگسی کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 2 خواتین اور ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت گلزار کے نام سے کی گئی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب زخمیوں اور نعشوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن