• news

افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دراندازی روکنے میں مدد ملے گی: دفتر خارجہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے دہشت گرد عناصر کی در اندازی روکنے میں مدد ملے گی۔ بعض عناصر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز انٹرویو میں ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ پاک آرمی نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے مستحکم اور پُرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن