• news

غلطی سے پاکستانی سرحد پار کرنیوالا شخص بھارتی حکام کے حوالے

پوکھلیاں(خبر نگار+آئی این پی )پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری شیام بہاری رام کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری شیام بہاری رام ورکنگ بائونڈری پر پوکھلیاں میں غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گیا جسے سرحدی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا تاہم بدھ کو پاکستانی سکیورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی بنیادوں پر اسے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن