اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل خارج کردی
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت کی جانب سے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بدھ کو ایان علی کی کسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کسٹم ایپلیٹ کورٹ جرمانے کے خلاف ایان علی کی درخواست پہلے ہی خارج کرچکی ہے۔عدالت نے ایان علی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث درخواست خارج کر دی۔