• news

دبئی میں2پاکستانی پولیس اہلکار بن کر بھارتی باشندے کو اٹھا لے گئے

دبئی (این این آئی) دبئی میں دو پاکستانی پولیس اہلکار بن کر غیر قانوی طریقے سے مقیم بھارتی باشندے کو ابوظہبی لے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28اور 31سالہ دو پاکستانی باشندوں نے پولیس اہلکار بن کر گلی میں صفائی کرنے والے بھارتی باشندے کو روکا اور شناختی کوائف مانگے۔ دونوں پاکستانیوں نے بھارتی باشندے کو اپنے جعلی پولیس کارڈ بھی دکھائے اور بھارتی باشندے کے پاس شناختی کوائف نہ ہونے پر اسے پکڑ کر دبئی سے ابو ظہبی لے گئے۔ دونوں پاکستانیوں نے ابوظہبی پہنچ کر دو افراد کے حوالے کردیا جنہوں نے اسے پولیس کو دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن