• news

نیب نے دوہرے معیار کیوں اپنا رکھے ہیں: جسٹس اعجاز افضل

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ مں لاکھڑا کول پاور پلانٹ لیز میں اڑھائی ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے مقدمہ میں گرفتار ملزم گوہر اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فقیر داد کھوسو، سہیل اکبر شاہ عبدالرشید سولنگی شکیل احمد عبدالرزاق اور حفیظ الرحمان کی ضمانت کنفرم کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل خان کا کہنا تھا کہ نیب اپنی ایمانداری اور غیر جانبداری پر سمجھوتہ کیوں کرتا ہے اور نیب نے دوہرے معیار کیوں اپنا رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن