کراچی: جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں متحدہ رہنما سلیم شہزاد کی عدالت میں پیشی
کراچی (آئی این پی) جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں متحدہ رہنما سلیم شہزاد کی سٹی کورٹ میں پیشی، عدالت نے متحدہ رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، سلیم شہزاد کو بدھ کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی جائیگی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔