• news

پی ٹی ڈی سی ریسٹ ہاؤس سکاؤٹس تنظیم کو دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد روکدیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے پی ٹی ڈی سی کا ریسٹ ہائوس سکاوٹس تنظیم کو دینے کے معاملے سے متعلق مقدمہ میں گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ عدالت کے فیصلے پر عملدر آمد روکدیا ہے اور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو جاری توہین عدالت کا نوٹس غیر موثر قراردیتے ہوئے اس معاملے پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے وکیل نے آگاہ کیاکہ پی ٹی ڈی سی کی اراضی وفاقی حکومت کی ملکیت ہے لیکن گلگت بلتستان کی عدالت نے سوموٹو اختیارکا استعمال کرتے ہوئے ریسٹ ہائوس سکاوٹس تنظیم کو دینے کا حکم جاری کیا، حالانکہ سپریم اپیلٹ کورٹ کو ایسا فیصلہ دینے کا اختیار نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن