وزیراعظم کے خط پر دستخط: برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا 2 سالہ عمل شروع
لندن (آن لائن+ بی بی سی+ رائٹرز) برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل شروع ہوگیا مکمل ہونے میں تقریباً 2 سال کا عرصہ لگے گا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے لکھے گئے خط کو یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے کردیا گیا۔