• news

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات‘ فوجی آپریشنز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس سے متعلق جاری تحقیقاتی عمل کے امور بھی زیر غور آئے۔ دریں اثناءوزیر دفاع و پانی بجلی خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔ خواجہ آصف نے بجلی کی پیداوار، موجودہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور سرحدی سکیورٹی امور پر غور کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے وزیراعظم کو سعودی اتحاد میں شمولیت سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم / ملاقات

ای پیپر-دی نیشن