• news

روسی فوجی وفد کا دورہ وزیرستان، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی وفد نے وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل سراکوف سرگئی نے روسی وفد کی قیادت کی۔ فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر روسی وفد کو بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ فاٹا میں پائیدار استحکام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ روسی فوجی وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے آگاہ کیا گیا پاک فوج نے فاٹا سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ روسی فوجی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں استحکام لانے میں کوششوں کی تعریف کی۔
روسی وفد

ای پیپر-دی نیشن