• news

سب سے پہلے پاکستان‘ کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں‘ فوج قومی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی : آرمی چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ یہ وطن کسی بھی فرد اور ادارے سے پہلے آتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ایبٹ آباد میں بلوچ سنٹر کے دورہ کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تصور پاکستان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس تصور کے مطابق کسی کو بھی ملک پر فوقیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ رجمنٹ سنٹران کیلئے نہائت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ان کا دو نسلوں سے اس سے تعلق ہے۔ ان کے والد بھی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے یاد گار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور زیر تربیت ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی۔اے پی پی کے مطابق الیکٹرانک میڈیا سے بات چیت میں چیف آف آرمی سٹاف نے کہا فوج قومی سلامتی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ملک سب سے مقدم ہے، اس کے بعد کوئی فرد یا ادارہ آتا ہے ، ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہر پاکستان کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن