لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی‘ وزارت پانی و بجلی کی معذرت‘ لاہور میں اس ماہ گرمی کا سات سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
لاہور/گوجرانوالہ/ننکانہ صاحب (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) وزارتِ پانی و بجلی نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے شہروں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کر دیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق اپریل میں تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح معمول پر آ جائے گی، جس کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے جبکہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ میں اضافے اور حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی پیداوار کم ہوسکتی ہے۔ آئی پی پیز کا دعوی ہے حکومت کے اپنے ریکارڈ کے مطابق اس کے ذمہ 253 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے جبکہ سرکاری کمپنیوں کو شامل کیا جائے تو مجموعی حجم 414 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے بدترین لوڈشیڈنگ پر معافی مانگ لی۔ شہروں میں 8 اور دیہاتوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے ہائیڈل پیداوار میں غیر معمولی کمی کا اعتراف کیا ہے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی مسلسل 7,7 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا، بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار بری طرح تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ لائنوں کی مرمت کے نام پر روزانہ سات سات گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیپکو حکام کی جانب سے غیر اعلانہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا جبکہ گردونواح کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بارہ گھنٹے ہونے لگی۔ بعض مقامات پر گیپکو حکام کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایاگیا۔ شہری علاقوں میںغیر اعلانیہ طورپر وقفے وقفے سے آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔عالم چوک‘ کنگنی والہ‘ راہوالی‘ اروپ‘ جنڈیالہ باغوالہ‘ فیروز والہ اور گردنواح کے علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ کسیسے سے نامہ نگار کے مطابق غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ گرمی اور مچھروں نے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا وقفہ وقفہ کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ دن رات جاری ہے۔ گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔لیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مینج نہ ہونے سے مختلف علاقوں غیر اعلانیہ اور فورس لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی بار بار بندش سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک مےں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ تربیلا اور منگلا مےں پانی کے ذخائر مےں کمی سے ہائےڈل ذرائع سے بجلی کی پےداوار مےں شدےد کمی ہوئی۔ ملک مےں درجہ حرارت مےں اضافہ اور بجلی کی طلب مےں اضافہ سے یہ کمی واقع ہوئی۔ 27 اور28 ما رچ کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ سے صارفےن متاثر ہوئے وزارت کا کہنا ہے اگرچہ ابھی ڈےموں کو بھرنے مےں کچھ دن لگےں گے تاکہ ہائےڈل جنریشےن مےں اضافہ ہوسکے گا تاہم فےصلہ کے مطابق شہروں اور دےہات کے فےڈرز مےں لوڈشےڈنگ کا دورانےہ بالترتےب اےک اور دو گھنٹے اضافہ کیا گیا ہے۔ آنےوالے مہنےوں مےں لوڈ شےڈ نگ مےں مزےد کمی ہو جائےگی۔ مارچ میں ہی جون جولائی والی گرمی پڑنے لگی ہے لاہور میں مارچ کی گرمی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کراچی میں بھی اوسط درجہ حرارت میں 3 ڈگری اضافہ ہو گیا۔ نواب شاہ میں 42 ‘ حیدر آباد اور سکھر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 14500 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر 3500 میگا واٹ رہ گئی ہے۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لو گوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا۔ شہر میں 12،دیہات میں16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے نامہ نگار کے مطابق بدوملہی اور گردونواح میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کا دورانیہ 12سے 15گھنٹے ہے ۔ مساجد میں نمازیوں کو وضوکے لیئے بھی پانی میسرنہیں۔ عارف والا و گرد و نواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ بعض علاقوں میں مسلسل 4 سے 6گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام پینے کے پانی سے محروم ہو گئے۔ بصیر پور میں ہر گھنٹے بعد گھنٹہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکپتن میں برقی لائنوں کی مرمت کی آڑ میں سارا دن بجلی بند رکھی گئی۔ لالیاں‘ شور کوٹ چھاﺅنی‘ کمالیہ‘ کسووال میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے تمام سابقہ ریکارڈ تو دیئے دیہی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے مساجد میں لوگوں کو وضو کے لئے پانی نہیں مل سکا جبکہ شہر میں بار بار ٹرپنگ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے تہاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔ گجرات میں 16، 16 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ ہونا شروع ہوگئی۔ جہلم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
لوڈشیڈنگ