• news

وزیراعلیٰ نے معذور بچی کرن کا ویڈیو کلپ چلوایا، اکائونٹ میں 7 لاکھ روپے جمع، سواری بھی فراہم کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی شہباز شریف نے اپنی تقریر شروع کرنے سے قبل ایوان اقبال میں نصب سکرینوں پر ایک معذور بچی کرن اشتیاق کے بارے میں ویڈیو کلپ چلوایا، ہاتھ پائوں سے محروم یہ بچی آگے تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف سے مدد کی اپیل کرتی ہے۔ وزیراعلی نے بتایا معذور بچی کرن اشتیاق کا بنک اکائونٹ کھل گیا ہے جس میں 7 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ کرن اشتیاق کو سواری بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ اسے آنے جانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پیپر-دی نیشن