ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے الیکشن کمشن میں زیر سماعت ریفرنس پر کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے دوران یہ بتایا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمشن نے ریفرنس مسترد کر دیا ہے۔