• news

ڈرون حملے، سی آئی اے کے سابق سٹیشن ہیڈ کیخلاف مقدمات پر وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں پر سی آئی اے کے سابق سٹیشن ہیڈ جوناتھن اور لیگل کونسل جان اپروز کے خلاف درج مقدمات پر عمل درآمد کیس میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت میں عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون کے معاملے پر بزدلی نہ دکھائے۔ فاضل جسٹس نے ڈی ایس پی لیگل اظہر شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ پاکستان سے لیتے ہیں یا امریکہ سے، پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی، قانون کی رٹ صرف کمزور کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ میزائل حملے میں جاں بحق افراد کے بھائی کریم خان نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن