• news

وزیراعظم پیکج سے کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیراعظم کسان پیکج کی کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمد اسلم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے 2015ء میں کسان پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے ادا کیے جانے تھے، مگر پی ڈی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے چار سو کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کر رہا۔ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کی منظوری ہو چکی ہے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست دہندہ ہر درخواست کے ساتھ الگ الگ عدالتی فیس جمع کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن