• news

ایپکا کے پنجاب بھر میں احتجاجی جلوس، ریلیاں، مظاہرے دھرنے، لاہور سول سیکرٹریٹ کا گھیرائو

لاہور (سپیشل رپورٹر) حاجی محمد ارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکاکی کال پر پنجاب بھر میں احتجاجی جلوس، ریلیاں، مظاہر ے و دھرنے دیئے گئے تھے مگر خادم پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایپکا کے مطالبات پر کسی بھی ذمہ دار نے رابطہ نہ کیا۔ حکومتی بے حسی بدستور جاری اور ملازمین دشمن رویہ کے خلا ف آج دوبارہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے دفاتر میں ہڑتال و تالہ بندی کرتے ہوئے تمام ملازمین نے کمشنزز و ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی ریلیاں ، جلوس و مظاہر ے کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جبکہ لاہور میں صبح10 بجے ایپکا لاہور ڈویژن کے ہزاروں ملازمین نے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سے سول سیکرٹریٹ چوک تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جسکی قیادت چوہدری ابوہریرہ جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن، تنویر اکرم بٹ، شاہ حسین، میاں محسن و دیگر عہدیداران نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کا گھیرائو کیا گیا اور مطالبات کے حق میں بھرپور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ جس کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ میں کام بند رہا اور باہر ٹریفک گھنٹوں جام رہی۔ اس احتجاجی ریلی سے صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے خطاب کے دوران کہا کہ خادم پنجاب سے اپیل کی کہ ایپکا کے تسلیم شدہ سمری جلد از جلد منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ حکومتی بے حسی کے خلاف ایپکا پنجاب کا ایک ہنگامی اجلاس مورخہ4 اپریل 2017ء بروز منگل بوقت صبح 10.00 بجے پنجاب طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن