• news

شیخ رشید نے الیکشن کمشن میں اپنی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات، اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمشن میں اپنی جماعت کے انٹراپارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں الیکشن کمشن نے عوامی مسلم لیگ کی تفصیلات کو مکمل قرار دے دیا۔ شیخ رشید کی جماعت کی طرف سے ان کے انٹرا پارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات کا الیکشن کمشن کے متعلقہ ونگ نے جائزے لینے کے بعد ان کو درست قرار دے دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمشن نے عوامی مسلم لیگ کے ا نتخابات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا الیکشن کمشن نے ملک کے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو پولیٹکل پارٹیز ایکٹ 2002کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے نوٹس جاری کیے ہیں جن میں واضح ہے کہ جو جماعتیں الیکشن کمشن کے سامنے یہ بنیادی قانونی شرائط کو پورا نہیں کریں گی ان کو رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے نکال کر ان کے انتخابی نشان کا بلاک کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن