عرب لیگ کے اجلاس میں لبنانی صدر منہ کے بل گر گئے
عمان(آن لائن)عرب لیگ اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو بنوانے کے لئے جاتے ہوئے لبنان کے صدر مشیل عون منہ کے بل گر گئے ، خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب لیگ کے اٹھائیسویں سربراہ اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو بنوانے کے لئے اکیس سربراہان اکٹھا ہوئے، لبنان کے صدر مشیل عون تصویر بنوانے آئے اورراستے میں سٹیپ کو نہ دیکھ پائے، انکا پاؤں اس سے ٹکرا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔ موقع پر موجود اہلکاروں نے انہیں اٹھایا، موٹے قالین کی وجہ سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔