• news

بھارتی گجرات: گائے ذبح کرنے پر عمر قید ہو گی، قانون کی منظوری، میرٹھ میں وندے ماترم نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلرز کو ہال سے نکال دیا

احمد آباد + لکھنو¿ (اے ایف پی+ صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے ذبح کرنے پر سزائیں سخت کرنے کے قانون کی گزشتہ روز منظوری دیدی جس کے تحت جو شخص بھی گائے ذبح کرنے کا مرتکب پایا گیا اسے اب 7سال کی بجائے عمر قید کی سزا دی جائیگی جبکہ گائے کا گوشت کی نقل و حمل کرنے والوں کو بھی اس ”جرم“ پر 10سال قید ہو گی۔ قانون کے تحت جرمانے کی سزا بھی بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک کر دی گئی۔ ریاستی وزیر قانون پردیپ جدیجہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گائے ایک جانور نہیں بلکہ ہمارے لئے ”ابدی زندگی“ کی علامت اور ہماری ”ماتا“ ہے جو اسے نقصان پہنچائے گا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ دریں اثناءریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انتہا پسند ہندوﺅں نے ملک کا متنازعہ قومی ترانہ ”وندے ماترم“ نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلروں کو کارپوریشن ہال سے نکال دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے دھمکی دی ہے کہ وندے ماترم نہ پڑھنے والے مسلم کونسلرز کو آئندہ اجلاس میں شرکت کرنے نہیں دینگے۔ مسلمان کونسلروں نے بی جے پی کے رویے پر احتجاج کرتے کہا ضرورت پڑی تو وہ اس بے انصافی اور غنڈہ گردی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادتیا ناتھ کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گائے ذبحہ/ عمر قید

ای پیپر-دی نیشن