• news

فوجی عدالتوں کو 2 برس توسیع مل گئی‘ انکوائری کمشن بل پر بھی صدر کے دستخط

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی +صباح نیوز+بی بی سی) ملک بھر میں فوجی عدالتوں کو دو سال کی توسیع مل گئی ہے۔ صدر مملکت کے قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کئے جانے والے بل پر دستخط کردینے کے بعد 28ویں آئینی ترمیم کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ مل گیا اور 7جنوری 2017 سے دو برس کیلئے فوجی عدالتوں کو توسیع مل گئی ہے۔ صدر ممنون حسین نے انکوائری کمشن بل 2017ء پر بھی دستخط کئے، جس کے بعد کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے کمشن بنایا جاسکے گا۔ اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست دی جائے گی۔ قانون کے تحت کمشن کو دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت کے اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ حکومت انکوائری کمشن کی رپورٹ کو عام کرنے کی پابند ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن