پاکستانی نژاد برطانوی موبائل فون ریموٹ کی ایجاد سے کروڑ پتی بن گیا
مانچسٹر (عارف چودھری) یاسر خٹک کی عمر 21 برس ہے۔ انہوں نے ایک سادہ سوئچ اور ساکٹ بنائی جس کی سمارٹ فون ایپ کے ذریعے برقی آلات کو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ ان کی ایپ استعمال ہونے والی بجلی کی مقدار اور حفاظتی اقدامات سے بھی فوراً آگاہ کرتی ہے۔ اب یاسر خٹک نے ایک ٹیکنالوجی کمپنی (سٹارٹ اپ) بنا لی ہے ان کی ایجاد کو اگر صرف برطانیہ میں ہی استعمال کیا جائے تو اس سے سالانہ 2 ارب پونڈ بچت کی جا سکتی ہے۔ موبائل کو ریموٹ کنٹرول استعمال کرکے گھریلو روشنیاں اور برقی آلات کھولے اور بند کئے جا سکتے ہیں۔ اس ایپ کیلئے پہلے سے استعمال ہونے والے سوئچ کو دور سے آن آف کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ یاسر کے مطابق اس سسٹم سے بچے، بوڑھے اور دیگر ایسے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔