تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں رمضان کے بعد عام انتخابات ہونگے: نبیل گبول
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ سیاست میں ان کا تجربہ بہت ہے میں 30 سالہ سیاست کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جلد اسمبلی توڑ دیں گے اور رمضان کے بعد عام انتخابات ہوں گے وہ پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے وزیر اپنے وزیراعظم کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 462 ارب روپے بہت ہوتے ہیں۔ اتنے پیسوں کی کرپشن نہیں ہوسکتی اتنے پیسے آدمی کہاں رکھے گا۔ یہ سیاسی مقدمہ ہے جس میں پیپلزپارٹی سرخرو ہوگی۔