• news

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے صحافیوں سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے صحافیوں سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان نے ویڈیو بیان کے ذریعے صحافی برادری سے معافی مانگی۔ دو روز پہلے علیم خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے بدتمیزی کی تھی۔ علیم خان کا کہنا ہے کہ پچھلے 15 سال سے صحافی بھائیوں سے مثالی تعلقات رہے ہیں، میں نے اسی دن اپنے اس صحافی بھائی سے معذرت بھی کرلی تھی، کسی صحافی بھائی کی دل آزاری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ صحافی برادری سے بھی کہا تھا اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن