• news

لیگی وزراء پاگل ہو گئے، پانامہ کا نام لیں تو پتھرمارتے ہیں: چانڈیو

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا نعرہ ہر جگہ گونجے گا ہم پنجاب کو فتح کرنا نہیں چاہتے وزیر داخلہ کو سندھ پسند نہیں آتا، وزیرداخلہ سندھ کو گالیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں میاں صاحب آئے میئر اور ڈپٹی میئر بیٹھے تھے پھر بھی کہا گیا ورکرز کنونشن ہے پانامہ کیس کی بات کرتے ہیں تو حکمران پتھر اٹھا لیتے ہیں۔ لیگی وزراء پاگل ہو گئے پانامہ کا نام لیں تو پتھر مارتے ہیں۔ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ نہیں دیتی میاں صاحب نے سیاست میں اچھے اصول نہیں اپنائے میاں صاحب اپنے لوگوں کوسمجھائیں، سندھ ہماری ماں ہے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو اچانک سیاستدان نہیں بنے پانامہ کیس میں وزیراعظم کے بچوں کے نام بھی ہیں وزیراعظم نواز شریف جانے کی تیاری کر لیں جماعت اسلامی کے احتجاج پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ظلم کسی کے ساتھ بھی ہو ہم مظلوم کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے، بجلی کے زائد بلوں سے لوگ پریشان ہیں، معاملہ حدود سے تجاوز کرنے کا ہے، حبکو اور کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن