• news

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف دینی جماعتوں کے لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے‘ ریلیاں

لاہور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگاران) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف دینی جماعتوں نے جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ کے طور پر منایا‘ اجتماعات میں مذمتی قرار دایں منظور کی گئی۔ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ سیالکوٹ‘ سمبڑیال سمیت کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین نے گستاخانہ مودا شائع کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک نے جمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ناموسِ رسالت ؐ کے طور پر منایا اور خطبات جمعہ کے موقع پرملک بھر کی لاکھوں مساجد میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف مذمتی قرار دادیںمنظور کی گئیں جبکہکئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں اورکانفرنسیں بھی منعقد کی گئیں، اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امت مسلمہ گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کیخلاف متحدہوجائے، سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایاجائے، گستاخ بلاگرز کا ملک سے فرارہونا حکومتی ناکامی ہے، یوم تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے لاہورمیںمجاہد عبدالرسول خان ، علامہ سرفراز سیالوی ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، مفتی محمد سلیم نقشبندی‘ شیخوپورہ میں علامہ وسیم قادری، فیصل آبادمیں پروفیسرآصف رضا، گوجرانوالہ میں قاری بوٹاجٹ،حافظ آبادمیںسیدعثمان حیدرشاہ، سیالکوٹ میں عبدالغفارحیدری، گجرات میں پیرسیدمبشر حسین شاہ، پتوکی میں حافظ شرافت قادری، قصورمیں مولاناعبداللطیف قصوری، شکرگڑھ میں محمدرفیق قادری، نارووال میں قذافی بٹ،منڈی بہاؤالدین میں چوہدری افضال گوندل،پھالیہ میں ابراراحمدرضوی، سکھیکی میں حاجی محمدغوث ودیگرنے مختلف شہروں میںاجتماعات سے خطاب کیا۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا جس کے تحت ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعات جمعہ پر علماء و خطباء نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں اور کہا گستاخانہ مواد ملکی امن تباہ کرنیکی یہودی و قادیانی سازش ہے۔ نیز ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور سمیت مختلف شہروں کی مساجد کے باہر گستاخانہ مواد کیخلاف نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے اور جلوس نکالے لاہور بادشاہی مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر راہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ فیس بک پرفوری اور مکمل طور پر گستاخ مواد کو ختم کیا جائے اور بیرون ممالک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنی تحریک کی اپیل پر جمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے طور پر منایا گیا اور خطبات جمعہ کے موقع پرملک بھر کی لاکھوں مساجد میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف مذمتی قرار دادیںمنظور کی گئیں۔ گوجرانوالہ سمیتکئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں اورکانفرنسیں بھی منعقد کی گئیں،ایمن آبادی گیٹ سے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد دائود رضوی نے کہا امت مسلمہ گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کیخلاف متحدہوجائے،سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایاجائے، مغربی استعماری قوتیں آزادی اظہار کے نام پر دنیا کا امن تہہ وبالا کرنے پر تلی ہوئی ہیں،آزادی اظہار کے نام پر گستاخی کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔ علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا ‘جمعہ کے اجتماعات میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائی گئیں اور مساجد کے باہر پر امن مظاہرے کیے گئے جبکہ مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبرنقشبندی‘ الحاج سرفراز احمد تارڑ‘ مفتی غلام نبی جماعتی‘حافظ محمدمنشاء قادری‘قاری امتیاز احمد سلطانی اور دیگر نے خطاب میں کہاکہ ناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے انہوں نے سوسل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے والے گستاخ بلاگرز کو دہشتگرد قرار دینے کامطالبہ کیا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سنی تحریک حافظ آبادکے زیراہتمام یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں تحریک کے کارکنوں نے راجہ چوک میں جامع مسجد بلال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد اظہر نقشبندی نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی و ایمانی فریضہ ہے۔سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سنی تحریک ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی سیالکوٹ کینٹ سے شروع ہو کر علامہ اقبال میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عارف بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر کسی کو دین اسلام کے خلاف اقدامات اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی توہین آمیز مواد کی مسلسل موجودگی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ تنظیم اہلسنت تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے وئے قاری سرفراز گیلانی، قاری عابد حسین، غلام صطفی شیرازی، علامہ محمد انو ررضوی، محمد افضل انصاری، محمد بلاب ناصر، حافظ وسیم، چودھری مظہر گھمن، قاری عبدالغفار سعیدی نے کہا کہ شانِ رسالت میں گستاخی کرنے والے کو موت کی سزا دینی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن