وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ پنجاب 2013میں نیشنل بنک کے نادہندہ تھے‘ نااہل قرار دیا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف 2013ء میں نیشنل بینک کے نادہندہ تھے۔ آئین کے تحت کوئی بھی نادہندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ وہ اسی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔