پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا خوشخبری یہ ہے آرمی چیف جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں : عمران خان
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پی کے میں بلین ٹری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ٹمبر مافیا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔ ہم نے 22ارب روپے کی 60ہزار کنال زمین ٹمبر مافیا سے واپس لی ہے۔ بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اب تک 80کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔ انشااللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائے گا، جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ فاﺅنڈیشن نے کیا ہے جس میں ہماری کامیابی کا تناسب 83 فیصد بتایا گیا ہے۔
عمران