• news

گیپکو بھرتی کیس‘ پیش نہ ہونے پر راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ جاری‘ عدالت برہم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری پر عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راجہ پرویزاشرف اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ سماعت پر آخری موقع دیا تھا۔ آپ نے عدلیہ کا مذاق بنا رکھا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا عدالتی ٹرائل کیا گیا ہے۔ پرویزمشرف کی باقیات اور (ن) لیگ کو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے جس پر عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو درخواست عدالت میں دی ہے‘ اس پر بحث کریں۔
وارنٹ

ای پیپر-دی نیشن